20 اگست 2020 - 19:25
آیت اللہ علم الہدیٰ خراسانی انتقال کر گئے

مشہد کے امام جمعہ کے بڑے بھائی آیت اللہ علم الہدیٰ خراسانی انتقال کر گئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ العظمیٰ بروجردی اور امام خمینی کے شاگرد، صاحب اجتہاد آیت اللہ سید عبد الجواد علم الہدیٰ خراسانی آج انتقال کر گئے ہیں۔
آیت اللہ سید الجواد، علم الہدی خراسانی خاندان کے بزرگ اور مشہد کے امام جمعہ سید احمد علم الہدیٰ کے بڑے بھائی تھے۔
تہران کے حوزہ علمیہ میں آپ کا درس خارج بیس سالوں تک جاری رہا، مرحوم تہران میں حوزہ علمیہ الامام القائم (عج) کے بانی اور مدیر تھے۔
یہ بزرگ عالم دین ایک عرصہ علالت کے بعد آخر کار آج بروز جمعرات ۲۰ اگست ۲۰۲۰ کو اس دار فانی سے دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے۔
ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آپ کا جسد خاکی تہران سے مشہد منتقل کر دیا گیا ہے اور مشہد میں حرم امام رضا علیہ السلام میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲